ہمیں اگلے 3 برسوں میں 25 لاکھ ٹرینرز تیار کرنے کی ضرورت: دھرمیندر پردھان

نئی دہلی، ستمبر۔تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے آج کہا کہ ہمیں اگلے 3 برسوں میں 25 لاکھ ٹرینرز تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایس ڈی ای کے تحت تربیتی ادارے موثر ٹرینرز تیار کرنے کی ہماری کوششوں میں اہمیت کے حامل ہوں گے جو آئندہ نسل کی افرادی قوت کو تیار کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔مسٹر پردھان نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کو ہنرمندی کا مرکز بنانے کا تصور پیش کیا ہے۔ انہوں نے ہمارے ہنر مندی کے ماحولیاتی نظام کی ازسر نو طریقے سے شبیہ بہتر بنانے اور ہندوستان کو دنیا کی ہنر مندی کی راجدھانی بنانے کی سمت میں ایک نیانظریہ پیش کرنے کے لیے وسیع تر اختراعات، ادارہ جاتی اصلاحات، نئے خیالات، بین الاقوامی تعاون اور ٹیکنالوجی کو مستحکم کرنے پر زور دیا۔یہاں ہنر مندی کے فروغ اور انترپرینیورشپ کے تحت تربیتی اداروں کی شبیہ بہتر بنانے سے متعلق غوروفکر کے اجلاس میں شرکت کی ۔ ایم ایس ڈی ای کی وزارت کی وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر ، ایم ایس ڈی ای میں سکریٹری مسٹر راجیش اگروال، صلاحیت سازی کمیشن ، ڈی جی ٹی، این ایس ٹی آئی، این آئی ایس بی یو ڈی اور ہنر مندی کی وزارت کے دیگر سینئر افسران کے ساتھ اس موقع پر موجود تھےشرکا سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر پردھان نے کہا کہ ٹیکنالوجی ہماری دنیا کو تیزی سے بدل رہی ہے۔ تعلیم سے لے کر صحت تک، زراعت سے لے کر مالیات تک، ہر شعبے میں ٹیکنالوجی کی وجہ سے غیر معمولی ترقی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے نئے مواقع اور نئی ہنر مندی کی ضرورت پیدا ہو رہی ہے۔وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ 21ویں صدی کے لیے ایک متحرک افرادی قوت تیار کرنے کے لیے ٹرینرز کی صلاحیتوں کو بڑھانا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تربیتی اداروں کو ایک جامع اور مستقبل کی حکمت عملی کے ساتھ نئے سرے سے اپنی شبیہ بہتر بنانی چاہیے تاکہ ہنرمندی کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط کیا جاسکے۔

 

Related Articles