زچگی کے لئے اسپتال آئی کورونا متاثرہ خاتون غائب
سہارنپور: اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے ضلع اسپتال میں زچگی کے لئے آئی خاتون کی کورونا جانچ رپورٹ پازیٹیو ملنے کے بعد وہ اسپتال سے اچانک غائب ہوگئی۔ اسپتال کے سبھی وارڈوں میں تلاش کئے جانے کے بعد بھی اس کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر بی ایس سوڑی نے بدھ کو یہاں بتایا کہ منگل کو ایک خاتون ضلع اسپتال میں زچگی کے لئے آئی تھی۔اس کی جانچ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ جانچ رپورٹ ملنے کے بعد بدھ کو خاتون اسپتال سے غائب ہوگئی ہے۔سی ایم او نے سبھی ڈاکٹروں کے لئے یہ انتباہ جاری کیا ہے کہ بغیر جانچ کے کسی خاتون کو اپنے نرسنگ ہوم میں بھرتی نہ کریں۔ایسا پائے جانے پر ان کے نرسنگ ہوم کو سیل کردیا جائے گااور کاروائی کی جائے گی۔وہیں موسلا دھار بارش کے درمیان ریلوے گیٹ بند ہونے کی وجہ سے 22سالہ حاملہ خاتون نے سڑک کے کنارے ہی بچے کو جنم دیا۔ موقع پر پہنچے ڈاکٹروں نے جانچ میں زچہ بچہ دو نوں کو صحت مند بتایا ہے۔