یورپ میں تیل وگیس پرخانہ جنگی ہوسکتی ہے ،نیٹوسربراہ

برسلز ،ستمبر ۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ نے خبردار کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کی جانب سے توانائی (تیل اور گیس) کے معاملے میں بلیک میل کرنے کے نتیجے میں رواں موسم سرما کے دوران یورپ میں خانہ جنگی چھڑ سکتی ہے۔ فنانشل ٹائمز میں لکھے اپنے آرٹیکل میں نیٹو چیف کا کہنا ہے کہ رواں سال یورپ میں بسنے والے خاندانوں اور مختلف کاروباری اداروں کیلئے موسم سرما سخت ترین ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ تیل اور گیس کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ ان تکلیفوں کے باوجود ہمیں یوکرین کی مدد کرنا ہوگی، ہمارے اتحاد اور یکجہتی کا بڑا امتحان ہے، آنے والے 6مہینے شدید مشکلات کا سامنا رہے گا، ہماری گیس اور تیل بند ہو سکتا ہے حتیٰ کہ اس صورتحال کی وجہ سے خانہ جنگی کا خطرہ بھی رہے گا، لیکن ہمیں یوکرین اور اپنی خاطر روس کے ظلم کے آگے دیوار کی طرح ڈٹ جانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر روس یوکرین میں کامیاب ہوا تو اس کا حوصلہ بڑھ جائے گا جس کے بعد ممکن ہے کہ وہ اپنے پڑوسی ملکوں حتیٰ کہ نیٹو کے رکن ممالک پر چڑھائی کر دے۔

Related Articles