اوڈیشہ ایس ٹی ایف نے 16 لاکھ روپے کے جعلی نوٹ ضبط کیے

بھونیشور، ستمبر۔ اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کے اہلکاروں نے اوڈیشہ کے راوڑکیلا میں ایک بین ریاستی مجرم کو گرفتار کرکے اس کے پاس سے تقریباً 16 لاکھ روپے کے جعلی نوٹ، ایک لیپ ٹاپ اور کلر پرنٹر ضبط کیا ہے۔ایس ٹی ایف ذرائع نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ذرائع نے بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر ایس ٹی ایف نے راوڑکیلا ضلع پولیس کی مدد سے ملزم ایس کے احمد کو ہفتہ کو گرفتار کیا۔ وہ دہلی کے بدر پور تھانہ علاقے کے تحت مولر باندھ کا رہنے والا ہے، اس وقت وہ راوڑکیلا میں مقیم تھا، تلاشی کے دوران اس کے پاس سے 16.11 لاکھ روپے کے جعلی نوٹ، ایک لیپ ٹاپ اور ایک کلر پرنٹر اور دیگر مجرمانہ دستاویزات برآمد کر کے ضبط کر لیے گئے۔ ملزم کے خلاف ہفتہ کو سیکٹر 15 پولیس اسٹیشن، راوڑکیلا میں تعزیرات ہند کی دفعہ 489-اے/489-بی/489-سی/489-ڈی/120 (بی) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ معاملہ زیر تفتیش ہے۔اس سے قبل جولائی 2022 میں ایس ٹی ایف نے 29 لاکھ روپے کے جعلی نوٹ ضبط کیے تھے اور چار ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

Related Articles