میئر لندن کا سابق میٹ کمشنر کے پرائیویٹ پے آف سے متعلق سوالات کا جواب دینے سے انکار

لندن ،ستمبر ۔ میئر لندن صادق خان نے ان سوالوں کا جواب دینے سے انکار کر دیا کہ آیا ان کے آفس اور میٹروپولیٹن پولیس کی سابق کمشنر ڈیم کریسیڈا ڈک کے درمیان کوئی پرائیویٹ پے آف تھا۔ میئر صادق خان سر ٹام ونسر کی ایک رپورٹ پر ایک تنقیدی بیان جاری کرنے کے بعد پہلی بار عوامی سطح پر بات کر رہے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ ڈیم کریسیڈا سال رواں کے آغاز میں استعفیٰ دینے کیلئے خوفزدہ محسوس ہو رہی تھیں۔ پے آف کے معاملے کے بارے میں براہ راست پوچھے جانے پر مسٹر خان نے جواب دیا کہ ہم نے گزشتہ سال اور اس سے زیادہ یہ دیکھا کہ میٹ پولیس سروس اور کمشنر پر لندن والوں کا اعتماد اور بھروسہ ریکارڈ سطح پر کم ہو گیا تھا۔ ہم نے سکینڈلز کا ایک بہت بڑا منظر دیکھا اور انتہائی تازہ ترین پولیس واچ ڈاگ رپورٹ تھی جس میں ریسزم ‘ ابیوز ‘ جنس پرستی‘ ہوموفوبیا ‘ امتیازی سلوک کا ایک سلسلہ دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ڈرتھا کہ سابق کمشنر اس بحران کا جواب دینے اور اعتماد و بھروسے کو واپس قائم کرنے کے اپنے منصوبے کے ساتھ آنے میں ناکام رہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں لندن کے لوگوں کیلئے کھڑے ہونے پر معافی نہیں مانگتا۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہاں پرائیویٹ سیٹلمنٹ کی کوئی شکل ہے تو مسٹر خان نے کہا کہ میں بالکل کلیئر ہوں کہ میں ونسر کی جانب سے اس جانبدارانہ رپورٹ کے نتائج کو قبول نہیں کرتا جو تمام حقائق کو دیکھنے میں ناکام رہے۔ اور لندن والے یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ ایک میئر اپنا وہ کام کر رہا ہے جو اسے قانون کے مطابق کرنے کی ضرورت ہے کہ کمشنر کا احتساب کیا جائے اور اگر وزیراعظم ‘ ہوم سکریٹری ، پولیسنگ منسٹر اور ٹام ونسر اس سے اتفاق نہیں کرتے ہیں تو یہ ان کا مسئلہ ہے میرا نہیں۔ گزشتہ جمعہ کو سر ٹام ونسر کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈیم کریسیڈا کو میٹ پولیس کے سربراہ کے عہدے سے سبکدوش ہونے پر خوف محسوس کر رہی تھیں اور مسٹر خان نے انہیں ان کے کردار سے برطرف کر دیا تھا۔ سابق چیف انسپکٹر کانسٹیبلری کو اس وقت کی ہوم سکریٹری پریتی پٹیل نے ڈیم کریسیڈا کے استعفیٰ کے ارد گرد کے حالات کا جائزہ لینے کا حکم دیا تھا۔ کریسیڈا ڈک نے نے فروری میں استعفیٰ دے دیا تھا جب مسٹر خان نے واضح کیا کہ انہیں فورس میں اصلاحات کے ان کے منصوبوں پر کوئی اعتماد نہیں ہے بالآخر وہ اپریل میں چھوڑ گئیں۔ دو ماہ بعد ہر میجسٹی انسپکٹوریٹ آف کانسٹیبلری اینڈ فائر اینڈ ریسکیو سروسز کی طرف سے میٹ کو خصوصی اقدامات میں رکھا گیا تھا۔ سر مارک رولی اس ماہ کمشنر کا عہدہ سنبھالنے والے ہیں۔

Related Articles