نئے برطانوی بادشاہ کا آنجہانی مادر ملکہ کے نقش قدم پر چلنے کے عزم کا اظہار
لندن،ستمبر۔برطانیہ نئے بادشاہ چارلس سوم نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہا ہے ’’کہ وہ اپنی آنجہانی ماں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے برطانیہ اور دولت مشترکہ کی طویل عرصے کے لیے خدمات کا عزم کرتے ہیں۔‘‘ شاہ چارلس سوم نے ٹیلی ویڑن پر اپنے ایک جذباتی خطاب کے دوران اپنے بیٹے ولیم کو اپنا جانشین مقرر اور نیا پرنس آف ویلز نامزد کیا۔ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد یہ ان کا یہ پہلا خطاب تھا۔ نئے برطانوی بادشاہ نے مزید کہا: ‘میں اس موقع پر اپنے اجنبی ہو جانے والے چھوٹے بیٹے اور اس کی اہلیہ میگھن کے لیے محبت کے جذبات رکھتا ہوں۔’ شاہ چارلس نے مزید کہا کہ ‘اب جبکہ کامیلا ملکہ کی بہن بن گئی ہیں تو ہیری میری محبوب بیوی اور ملکہ کامیلا کی بھری محبت پر اعتماد کر سکتا ہے۔’عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ‘وہ عوام کے اس بے پایاں دکھ میں شریک ہیں، جو ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کی وجہ سے ہوا ہے۔’ واضح رہے شاہ چارلس کی والدہ اور ملکہ برطانیہ نے 96 سال کی عمر تک پہنچ کر 70 برس تک تاج برطانیہ اپنے سر پر سجائے رکھا۔ ‘اس موقع پر میں آپ سب سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں آپ کے لیے تاحیات خدمت کی تجدید کروں گا۔جیسا کہ خود ملکہ برطانیہ نے طویل ترین عرصہ تک کیا اور قوم کی خدمت کے لیے خود کو وقف کیے رکھا۔ میں خود کو وقف کرتا ہوں خداوند نے جب تک اس خدمت کا وقت دیا۔ میں اپنی قوم کے دل میں آئینی اصولوں کو برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا۔ ‘شاہ چارلس سوم نے اپنے والدہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ‘میری بہت پیاری ماں تم اب میرے آنجہانی باپ کے پاس چلی گئی ہو۔ میں آپ دونوں کے لیے بس اتنا کہنا چاہوں گا ‘ آپ دونوں کا شکریہ ‘۔’شکریہ آپ کی محبت کے لیے، ہمارے خاندان کے لیے وارفتگی کا شکریہ، قوم کے لیے گہری محبت پر شکریہ کہ آپ نے جس طرح قوم کی سخت محنت خدمت کی۔ آپ کے آس پاس پروازیں کرتے فرشتے آپ کے لیے اور آپ کے آرام کے لیے گاتے رہیں۔’خیال رہے ملکہ الزبتھ دوم کے وارث کے طور پر چارلس ڈیوک آف کورنوال اور ڈیوک آف روتھسے سکاٹ لینڈ تھے۔ اب یہ دونوں لقب شہزادہ ولیم کو فوری طور جمعرات کے روز ہی منتقل ہو گئے ہیں۔ شاہ نے کہا ‘میں آج فخر محسوس کرتا ہوں کہ اسے پرنس آف ویلز مقرر کر رہا ہوں۔ شاہ نے شہزادہ ولیم کی اہلیہ کتھرین کو بھی شہزادی کہا۔’اس موقع پر چارلس سوم نے کہا ‘میری والدہ کو ہمیشہ کے آرام کے لیے الوداع کرنے کے لیے بطور قوم ، بطور دولت مشترکہ اور بطور عالمی برادری اکٹھے ہوں گے۔ ‘ اب تک اندازے کے مطابق ملکہ کی تدفین 19ستمبر ہو گی۔شاہ چارلس سوم نے کہا ‘اس دکھ کے موقع پر آئیے ہم ملکہ کی روشن مثالوں سے طاقت حاصل کریں۔’ میں اپنے خاندان کی طرف سے آپ سب کی تعزیت اور حمایت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میرے خاندان کے لوگ اس بھی زیادہ اس تعزیت پر آپ کا کہیں زیادہ شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جتنا کہ میں اظہا کر سکا ہوں۔’