شاہ سلمان اور ولی عہد محمد کی ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر کنگ چارلس سے تعزیت

ریاض،ستمبر۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے متحدہ سلطنت اور شمالی آئرلینڈ کے کنگ چارلس کو ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔شاہ سلمان نے کہا ہمیں عظیم برطانیہ متحدہ سلطنت اور شمالی آئر لینڈ کی ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کی دکھ بھری خبر ملی ہے۔آنجہانی قیادت کا ایک ایسا نمونہ تھیں جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ ہم دونوں ملکوں کے درمیان بہترین تعلقات اور تعاون کیلئے ان کی فقید المثال جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اپنے دوست ملک کے تخت پر دہائیوں تک حکمرانی کرنے والی ملکہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔غم کی اس گھڑی میں ہم آپ سے، عظیم برطانیہ کی متحدہ سلطنت اور شمالی آئرلینڈ کی عوام کو اپنی گہری تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم متمنی ہیں کہ آپ کو کسی ناپسند حالات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے بھی کنگ چارلس سوم کو ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر اپنا تعزیتی اور دلی ہمدردی کا پیغام ارسال کیا۔ولی عہد نے کہا کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات کی خبر نے مجھے غم زدہ کر دیا ہے۔ انہوں نے ساری زندگی اپنے ملک کی خدمت کی ہے۔ ان کی حکمت، محبت اور امن کا درس ان کی جلالت شان کو بیان کر رہا۔ آج دنیا ان کے زندگی بھر کے عظیم کارناموں کو یاد کرتی ہے۔شاہی خاندان کے افراد، آپ اور آپ کے ملک کی عوام سے اپنی گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے آپ کی صحت اور سلامتی کا خواہش مند ہوں۔

Related Articles