احمد آباد میں پولیس اہلکار نے بیوی اور بیٹی سمیت خودکشی کرلی
احمد آباد، ستمبر۔گجرات کے احمد آباد شہر کے سولا علاقے میں بدھ کو ایک پولیس اہلکار نے اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ خودکشی کر لی۔پولیس نے بتایا کہ دیوا ہائٹس کے رہنے والے پولیس کانسٹیبل کلدیپ سنگھ یادو (35) نے اپنی اہلیہ ردھی بین (28) اور بیٹی آکانکشا (2) کے ساتھ آج صبح سویرے دیوا ہائٹس کی 12ویں منزل سے چھلانگ لگا دی۔ تینوں کی جائے واقع پر ہی موت ہوگئی۔ ان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ وہ پانچ سال سے وسترا پور تھانے میں کانسٹیبل کے طور پر کام کر رہے تھے۔ خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔پولیس نے جائے واقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔