سابق صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی کی آخری رسومات مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ مکمل
نئی دہلی، آنجہانی سابق صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی کی آخری رسومات منگل کے روز یہاں لودھی روڈ کے شمشان گھاٹ میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔
مسٹر پرنب مکھرجی کے جسد خاکی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آج صبح 10 بجے راجاجی مارگ پر واقع ان کی سرکاری رہائش گاہ پر لایا گیا۔ صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدر وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے یہاں سابق صدر جمہوریہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر پرنب مکھرجی کا پیر کے روز 84 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا۔ وہ کئی دنوں تک فوج کے آر اینڈ آر اسپتال میں بھرتی تھے۔ مرکزی حکومت نے ان کے اعزاز میں سات روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔