بھارت بند کا بہار میں کوئی خاص اثر نہیں ، بند حامی بھی ہیں سڑکوں سے غائب

پٹنہ ،جون ۔ فوج میں بھرتی کی نئی اگنی پتھ اسکیم کے احتجاج میں مسلسل چار دنوں تک ہنگامے میں ڈوبے بہار میں سموار کو بھارت بند کا نظام زندگی پر کوئی خاص اثر نہیں دیکھا جارہاہے ۔بھارت بند کے مد نظر بہا رمیں سیکوریٹی کے سخت انتظامات ہیں۔ تمام حساس اور اہم مقامات پر پولیس کی بڑی تعداد میں موجودگی کی وجہ سے بند حامی بھی سڑکوں پر نہیں اترے ہیں۔ صرف بائیں بازو کی طلبا ءتنظیم آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن ( اے آئی ایس اے )کے کارکنان پٹنہ میں مظاہرہ کررہے ہیں۔ سڑکوں پر آمدورفت معمول کے مطابق ہے ۔ دفاتر اور دکانیں بھی کھلی ہوئیں ۔ ریاست میں احتیاط کے طو رپر ٹرینوں کو رات آٹھ بجے سے صبح چار بجے تک ہی چلانے کے فیصلے کی وجہ سے ریل مسافروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔ وہیں ریاست کے 22 اضلاع میں انٹر نیٹ خدمات پر لگی روک کو آئندہ 12 گھنٹے کے لئے بڑھا دیا گیاہے ۔ادھر پولیس بھی اب کافی مستعدی سے کام کر رہی ہے ۔ توڑ پھوڑ ۔ آگ زنی سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج اور سوشل میڈیا میں پوسٹ کی بنیاد پر ملزمین کی شناخت ، ایف آئی آر اور شرپسندوں کے فوٹو پوسٹر جاری کئے جانے اور ان کی گرفتاری کی چل رہی کاروائی کی وجہ سے گذشتہ چار دنوں تک ہنگامہ آرائی کرنے والے مظاہرین اب سڑکوں پر کہیں نظر نہیں آرہے ہیں۔

Related Articles