بھارتی کامیڈین راجو شری واستو دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل

نئی دلی ،ستمبر۔بھارتی کامیڈین راجو شری واستو کو تیز بخار ہونے کے بعد دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔ کامیڈین کو 10 اگست کو جم میں ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا اور تب سے وہ دلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز( ایمس) میں زیر علاج ہیں۔ انہیں 15 روز تک وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد ہوش آیا تھا۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق ہوش میں آنے کے سات دن بعد راجو شری واستو کو یکم ستمبر کو دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا، انہیں کم از کم 100 ڈگری بخار ہے۔ راجو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کامیڈین ہوش میں ہیں اور ان کے ہاتھ پاؤں کی حرکت میں بہتری آ رہی ہے۔گزشتہ چند دنوں سے کامیڈین کی صحت میں نمایاں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا اور وہ کئی روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد 25 اگست کو صبح 8:10 پر ہوش میں آئے تھے۔

Related Articles