ریلائنس جیو کی بدولت ڈیٹا کھپت میں فی شخص ہر مہینے 100 گنا سے بھی زیادہ کا اضافہ

نئی دہلی، ستمبر۔ہندوستان میں گزشتہ چھ برسوں میں فی شخص ہر مہینے ڈیٹا کی کھپت میں 100 گنا سے بھی زیادہ کا اضافہ ہوا ہے اور یہ اضافہ ریلائنس جیو کی وجہ سے ہوا ہے۔ ٹرائی کے مطابق جیو کے لانچ سے پہلے، ہر موبائل یوجر ایک مہینے میں صرف 154 ایم بی ڈیٹا استعمال کرتا تھا۔ اب ڈیٹا کی کھپت کا اعداد و شمار 100 گنا بڑھ کر 15.8 جی بی فی ماہ فی سبسکرائبر کی حیران کن سطح پر پہنچا ہے۔ وہیں جیو یوجرز ہر مہینے تقریباً 20 جی بی ڈیٹا استعمال کرتے ہیں جو انڈسٹری کے اعداد وشمار سے کافی زیادہ ہے ۔ ریلائنس نے گزشتہ چھ سال پہلے جیو کو لانچ کیا تھا ۔دوسری جانب ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے دیوالی تک 5جی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی قیاس آرائی جاری ہے کہ 5 جی لانچ کے بعد ڈیٹا کھپت میں کافی اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ حال ہی میں جاری ایرکسن موبلٹی رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ 5 جی کے آنے کے بعد اگلے تین سال میں ڈیٹا کی کھپت میں 2 گنا سے زیادہ اضافہ ہو جائے گا۔ریلائنس جیو کا ریکارڈ 4 جی تکنیک اور اسپیڈ میں شاندار رہا ہے ۔ اب 5 جی کے حوالے سے کمپنی کے بڑے منصوبے بھی سامنے آرہے ہیں۔ کمپنی کنیکٹڈ ڈرونز، کنیکٹڈ ایمبولینسز-ہسپتال، کنیکٹڈ فارم، کنیکٹڈ اسکول-کالج، ای کامرس ایزی، ناقابل یقین اسپیڈ پر انٹرٹینمنٹ، روبوٹکس، کلاؤڈ پی سی،امرسیو ٹیکنالوجی کے ساتھ ورچوئل تھنگس جیسی ٹیکنالوجیز میں مہارت حاصل کر رہی ہے۔آج جیو ہندوستان میں 41 کروڑ 30 لاکھ موبائل اور تقریباً 70 لاکھ جیوفائبر یوجرز کے ساتھ 36 فیصدی بازار کے حصے پر قابض ہے۔ ریونیو کے معاملے میں اس کا حصہ 40.3 فیصد ہے۔

Related Articles