پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات تمام اسکولوں میں بورڈ کی طرز پر ہوں گے: شیوراج

بھوپال، ستمبر۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ ریاست کے اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کی تعلیم کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری اسکولوں کے ساتھ ساتھ سرکاری تسلیم شدہ غیر سرکاری اور امداد یافتہ اسکولوں میں 5ویں اور 8ویں کے امتحانات بورڈ پیٹرن پر منعقد ہوں گے۔مسٹرچوہان محکمہ اسکولی تعلیم اور قبائلی امور کی جانب سے نئے تعینات اساتذہ کے تربیتی پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ بھوپال کے بی ایچ ای ایل دسہرہ گراؤنڈ میں منعقد تربیتی پروگرام میں قبائلی امور وزیر مینا سنگھ مانڈوے اور اسکولی تعلیم کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اندر سنگھ پرمار موجود تھے۔ سرسوتی وندنا اور مدھیہ پردیش ترانے کے بعد، پروگرام کا آغاز وزیر اعلیٰ کے ذریعہ چراغ جلانے اور کنیا پوجن سے ہوا۔ مسٹرچوہان نے محکمانہ تربیتی پالیسی اور محکمانہ اثاثوں کی دیکھ بھال کے لیے گائیڈ بھی جاری کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ ان اسکولوں میں انٹرنل اسیسمنٹ کو بھی باقاعدگی سے یقینی بنایا جائے گا۔ بچوں کا مستقبل سنوارنا اساتذہ کی ذمہ داری ہے۔ جس طرح اساتذہ بچوں کو سنواریں گے، اسی طرح ملک اور ریاست کی تعمیر ہوگی۔ ہندوستان کی تقدیر کے خالق طلبہ ہیں اور طلبہ کے تخلیق کار اساتذہ ہیں۔ آج کا پروگرام اساتذہ کی عزت افزائی اور سلام پیش کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

Related Articles