دھنکھڑ آٹھ ستمبر کو اپنے گاؤں کٹھانہ آئیں گے

جھنجھنو ں،ستمبر۔نائب صدر بننے کے بعد جگدیپ دھنکھڑ آٹھ ستمبر کو پہلی بار اپنے آبائی گاؤں کٹھانہ آئیں گے۔مسٹر دھنکھڑ کے کٹھانہ آنے کی اطلاع سن کرکٹھانہ سمیت آس پاس کے گاؤ ں والوں میں خوشی کی لہر ہے۔جگدیپ دھنکھڑڈھائی گھنٹے کٹھانہ میں رکیں گے۔ وہ دلی سے ہیلی کاپٹر سے کٹھانہ گاؤں پہچیں گے۔ وہ کٹھانہ آنے کے بعد دیوی دیوتا کے درشن کے لیے جوڑیا بالاجی دھام جایئں گے۔ اس لیے کٹھانہ سے جوڑیا کے لیے سڑک کے مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔ درشن کے بعد کٹھانہ گاؤں میں گوپی ناتھ مندر میں درشن کریں گے۔ پھر اسکولی عمارت کی بنیاد رکھیں گے۔مسٹر دھنکھڑکی گہری مذہبی عقیدت کی جھلک ان کے راجستھان کے اس دورے میں دیکھنے کو ملے گی۔ وہ سب سے پہلے جوڑیا کے بالاجی دھام میں درشن کریں گے۔اس کے بعد وہ چورو کے سالاسر بالاجی دھام کے لیے ہیلی کاپٹر سے روانہ ہونگے۔ سالاسر میں درشن کے بعد وہ کھاٹو شیام کے درشن کریں گے۔ کھاٹو شیام کے درشن کے بعد جے پور کے لیے روانہ ہونگے۔نائب صدر کے دورے کے بارے میں محکمہ تعمیرات عامہ تیاریوں میں مصروف ہو گیاہے۔گاؤں کے اسکول میں تین ہیلی پیڈ کی تعمیر کی جا رہی ہے۔ساتھ ہی بیریکیٹ بھی بنائے جا رہے ہیں۔معاون انجینئر شیو کمار نے بتایا کہ ممکنہ دورے کو لے کر اسکول کے میدان میں ہیلی پیڈ کی تعمیر کو لیے تین ٹیموں کو لگا دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی بیریک کے تعمیر کے لیے الگ ٹیم کا انتظام کیا گیا ہے اور کٹھانہ سے جوڑیا کوجوڑنے والی سڑک کی تعمیر کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔جو ایک سے دو دن میں پورا ہو جائے گا۔گاؤں والوں کے ذریعے گاؤں کے اہم چوراہ ے پر عوامی استقبال کے لیے اسٹیج بنایا جا رہاہے۔کٹھانہ آنے کے بعد جس اسکول میں انھوں نے بنیادی تعلیم حاصل کی۔اسی اسکولی عمارت کی بنیاد رکھیں گے۔ پرنسپل سمن تھاپک نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ تقریبا 70لاکھ روپئے کی لاگت سے بننے والے اسکول کی عمارت کی بنیاد رکھیں گے۔

Related Articles