یوگی نے 15ممالک کےسفیروں کے ساتھ ریاست میں سرمایہ کاری کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا

امریکہ کی مدد سےبرانڈ یوپی کی دھوم، یوگی نے دی امریکی پہل کو رفتار

لکھنؤ:اکتوبر۔ اترپردیش کے پروڈکٹس کو برانڈ یوپی کے نام سے عالمی سطح پر پہچان دلانے کے لئے ریاست کی یوگی حکومت نے امریکہ کی پہل کو رفتار دینے کے سلسلے میں آگے بڑھایا ہے۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ بھارت امریکہ سیاسی شراکت داری فورم(یو ایس آئی ایس پی ایف) کی اعلی سطح نمائندہ وفد کی منگل کو میٹنگ طلب کی گئی ہے۔ اس میں ریاستی حکومت اور یو ایس آئی ایس پی ایف کے نمائندے برانڈ یوپی کو عالمی پہچان دلانے کا خاکہ تیار کیا ہے۔ میٹنگ میں موجود ریاست کے چیف سکریٹری درگا شنکر مشر نے اترپردیش میں گذشتہ ساڑھے پانچ سال کی حصولیابیوں اور انفراسٹرکچر کے فروغ سے امریکی نمائندوں کو آگاہ کرایا۔انہوں نے نمائندہ وفد کو بتایا کہ یوگی حکومت نے یوپی میں انفراسٹرکچر کے فروغ اور ٹرانسپورٹ سہولیات میں پختہ اصلاحات کئے ہیں۔ اس کے نتیجے میں اترپردیش ڈاٹا سنٹر کے ہب کے طور پر ابھرا ہے۔ ساتھ ہی یوپی اب ایکسپریس وے ریاست بن گیا ہے۔میٹنگ میں اترپردیش میں بڑے انسوٹمنٹ کے ساتھ انفراسٹرکچر اسکیمات کو آگے بڑھانے میں امریکی مدد کو یقینی بنایا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ لکھنؤ میں آئندہگلوبل انوسٹر سمٹ۔23 سے قبل وزیر اعلی یوگی نے پیر کو 15ممالک کےسفیروں کے ساتھ ریاست میں سرمایہ کاری کے مسئلے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا تھا۔ اس کے دوسرے دن امریکی نمائندے کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کو اہم مانا جارہا ہے۔جانکاروں کا ماننا ہے کہ گذشتہ کچھ سالوں میں ریاست میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول بننے کی وجہ سے سرمایہ کاری کے لامحدود امکانات کو دیکھتے ہوئے ترقی یافتہ ممالک یوپی کی جانب مائل ہوئے ہیں۔ اس کڑی میں یو ایس آئی ایس پی ایف کے 31 رکنی نمائندہ وفد نے وزیر اعلی یوگی سے ملاقات کی۔ اس کا مقصد اترپردیش میں امریکی کے لئے سرمایہ کاری کا راستہ بنانا ہے۔میٹنگ میں وزیر اعلی یوگی نےٹریڈ، ٹیکنالوجی اینڈ ٹورزم(3 ٹی کنسپٹ) کا فارمولا پیش کیا۔اس کی بنیاد پر امریکی نمائندہ وفد برانڈ یوپی کی برانڈنگ کرے گا۔ میٹنگ میں یو ایس آئی ایس پی ایف کے سی ای او اور صدر مکیش اگھی نے کہا کہ اگر یوپی آگے نہیں بڑھے گا تو ہندوستان بھی آگے نہیں بڑھ سکتا ہے۔انہوں نے یوپی میں نظم ونسق کے حالات کو درست ہونے کی بڑی حصولیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کام کاج سے متعلق شفافیت آئی ہے۔ جس کی وجہ سے سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔ اگھی نے کہا کہ اترپردیش دیگر ہندوستانی ریاستوں کے لئے رول ماڈل بنا ہے۔

 

Related Articles