جعلی اسرائیلی پاسپورٹ پرسفر کی کوشش کرنے والا شامی گرفتار

تل ابیب/وینزویلا،اگست۔ایک شامی شہری کو جمہوریہ بارباڈوس کے حکام نے وینزویلا سے 420 کلومیٹر شمال میں اس وقت گرفتار کیا جب وہ جعلی اسرائیلی پاسپورٹ کے ساتھ جرمنی جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ یہ خبر اسرائیلی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے منگل کو اپنی ویب سائٹ پر شائع کی ہے۔ تاہم العربیہ ڈاٹ نیٹ کو کیریبین جزیرے میں اس حوالے سے کسی قسم کی اطلاعات نہیں ملیں۔خبر کی نوعیت سے یہ واضح ہے کہ گرفتارشامی کچھ زیادہ ہی ہوشیار اور چالاک ہے۔ وہ دوسروں کو بے وقوف سمجھتا ہے۔کیونکہ پاسپورٹ صاف صاف جعلی لگتا ہے۔ کسی بھی ہوائی اڈے پر کوئی بھی ملازم اس کی جعلی سازی کی حقیقت پکڑ سکتا ہے۔ یہ پاسپورٹ غلطیوں سے بھرا پڑا ہے۔ جہاں عبرانی پرنٹنگ تک الٹی اور مخالف سمت میں ہے۔ امیگریشن انسپکٹرز بہت آسانی کے ساتھ اس کی جعل سازی کا پتا چلا لیا۔مثال کے طور پر یہ عجیب بات ہے کہ یہ بتایا گیا کہ پاسپورٹ شہر سٹرکٹرم میں جاری کیا گیا تھا جس کا کسی بھی ملک میں کوئی وجود نہیں ہے۔ بلکہ یہ عبرانی زبان میں یروشلم شہر کے نام کی مسخ شدہ نقل ہے۔ جعل ساز نے پاسپورٹ کے اوپر لفظ اسرائیل غلط لکھا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس کی دستاویزات کسی اورملک سے ہیں۔اس کا نام یشیل ہے جب کہ پاسپورٹ پر بارڈر کنٹرول کی مہر لگی ہوئی تھی۔ حالانکہ سب کو پتا ہے کہ اسرائیل نے برسوں پہلے پاسپورٹ سٹیمپ کا استعمال بند کر دیا تھا۔بارباڈوس کے گرانٹلے ایڈمز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے امیگریشن افسر نے یہ جاننے کی کوئی کوشش نہیں کی کہ یہ شامی بالکل اسرائیلی نہیں ہے اور اس کا پاسپورٹ اس میں موجود ہر چیز جعلی ہے۔ خاص طور پر اس کے انگریزی میں نام سے عبرانی میں اس کے نام میں واضح فرق ہے۔جہاں تک اس کی جائے پیدائش کا تعلق ہے، انگریزی میں فورڈ اسرائیل اور عبرانی میں یونان کی پیدائش لکھی ہے جب بارباڈوس کے حکام نے اپنے اسرائیلی ہم منصب سے جعل سازی کے بارے میں پوچھا تو جواب آیا کہ اس شخص کی دستاویزات اب تک کی بدترین جعلسازی ہیں۔

Related Articles