مصیبت کی گھڑی میں حکومت عوام کے ساتھ ہے:یوگی

غازی پور:اگست۔اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں عوام کی پریشانیوں کو دور کرنے میں حکومت کی ہر سطح پر عوام کو مدد ملنے کا تیقن دلاتے ہوئے کہا کہ بحران کے وقت حکومت عوام کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔غازی پور اور چندولی میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا ہوائی معائنہ کرنے کے بعد یہاں واقعہ سیلاب راحت کیمپ میں متاثرین سے ملاقات کر یوگی نے کہا’بحران کے وقت میں پوری حکومت اور انتظامیہ آپ کے ساتھ ہی۔ اس کا تیقن دینے کے لئے میں یہاں آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں بارش اوسط سے کم ہوئی ہے لیکن یہ مسئلہ راجستھان اور مدھیہ پردیش میں اضافی پانی چھوڑنے کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔یوگی نے کہا کہ مدھیہ پردیش اورراجستھان میں بارش زیادہ ہوئی ہے۔ اس کی وجہ سے چنبل، بیتوا کے آبی سطح بڑھنے سے جمنا اورع گنگا ندیاں بھی خطر ے کے نشان سے اوپر بہنے لگی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آبی سطح میں اچانک اضافہ ہونے سے کسانوں کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔ ریاست میں 1100 سے زیادہ گاؤں متاثر ہیں۔ وہیں غازی پور میں 07ہزار کنبے متاثر ہوئے ہیں۔وزیر اعلی نے کہا’ سیلاب متاثرین کے لئے ضروری راحت رسانی کا کام ہورہا ہے۔ کل ہمارے وزیر نے اوریا، اٹاوہ اور ہمیر پور اضلاع کا دورہ کیا۔ آج میں خود یہاں آیا ہوں ہم نے وافر مقدار میں کشتیوں کا انتظام کیا ہے۔ غازی پور میں 288 کشتیوں کا نظم ہے۔ غوطہ خور اور ایس ڈی آر ایف بھی تعینات ہیں۔ ان شعبوں میں اینٹی اسنیک و اینٹی ریبیج ٹیکوں کا بھی نظم کیا گیا ہے۔ساتھ ہی کھانہ، راشن اشیاء، اور 15دنوں کے لئے راحت کی اشیاء بھی دستیاب کرائی جارہی ہے۔یوگی نے کہا کہ آفت کی اس گھڑی میں حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ قحط سالی کو دیکھتے ہوئے کل کابینہ کی میٹنگ میں 02ہزار کوئنٹل تورائی کے بیج کا نظم کیا گیا ہے۔ انتظامیہ و عوامی نمائندوں کو عوام کی سروس میں لگنے کو کہا ہے۔ ڈبل انجن کی حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہیں۔یوگی نے اس دوران غازی پور کے محمدآباد تحصیل دفتر پر واقع اشٹ شہید انٹر کالج میں سیلاب کیمپ میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کر ان کا حال چال معلوم کیا۔ اس دوران جل شکتی وزیر سوتنتر دیو سنگھ اور ایم پی ویریندر سنگھ مست کے علاوہ بی جے پی کے سینئر لیڈر و اعلی انتظامی افسران بھی موجود تھے۔

Related Articles