سونیا کی والدہ پاولا کا انتقال

نئی دہلی، اگست۔کانگریس صدر سونیا گاندھی کی والدہ پاولا مینو کا انتقال ہو گیا۔کانگریس کے میڈیا شعبہ کے سربراہ جے رام رمیش نے محترمہ گاندھی کی والدہ کی موت پر ٹویٹ کیا اور کہا کہ محترمہ پاولا مینو کا انتقال ہفتہ 27 اگست کو اٹلی میں ہوا۔مسٹر رمیش نے ٹویٹ کیاکہ "محترمہ سونیا گاندھی کی والدہ پاولا مینو کا ہفتہ 27 اگست کو اٹلی میں اپنے گھر میں انتقال ہوگیا۔ ان کی آخری رسومات کل ادا کی گئیں۔”
چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے محترمہ پاولا کی موت پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ گاندھی کی والدہ کے انتقال کی افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ ایشور کنبہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

Related Articles