کانگریس پارٹی ڈوبتا ہوا جہاز ، پارٹی قصبہ پارینہ بننے کے قریب: رویندر رینا

سری نگر، اگست۔جموں وکشمیر بھاجپا یونٹ کے صدر رویندر رینا نے بدھ کے روز کہاکہ کانگریس ایک ڈوبا ہوا جہاز ہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ دن دور نہیں جب کانگریس کا مکمل صفایا ہو جائے گا اور پھر لوگ تاریخ میں اس پارٹی کے بارے میں پڑھیں گے ۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی نے غلام نبی آزاد کو خون کے آنسوں رلایا ہے۔اُن کے مطابق غلام نبی آزاد نے خون پسینہ ایک کرکے کانگریس کو پورے ملک میں مضبوط کیا لیکن بدلے میں نہرو خاندان نے اُنہیں خون کے آنسوں رولایا۔انہوں نے مزید بتایا کہ غلام نبی آزاد نے کانگریس پارٹی پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کئے او ریہاں تک بتایا کہ نہرو خاندان کے ریمورٹ کنٹرول سے کانگریس پارٹی چلتی ہے۔رویندر رینا کا کہنا ہے کہ غلام نبی آزاد اپنی ایک سیاسی پارٹی تشکیل دینا چاہتے ہیں یا پھر کسی اور پارٹی میں جانے کے خواہاں ہے یہ اُن کا نجی فیصلہ ہے۔موصوف نے کہاکہ کانگریس ایک ڈوبتا ہوا جہاز ہے اور وہ دن دور نہیں جب یہ پارٹی قصہ پارینہ بن کر رہ جائے گیانہوں نے بتایا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی جموں وکشمیر میں مضبوط ہے اور آنے والے چناو میں بھاجپا اپنے بل بوتے پر حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہو جائے گی۔انہوں نے کہا : آئے روز بی جے پی کے ساتھ لوگ جڑ رہے ہیں اور یہ کہ پارٹی کے لیڈران دن رات اسی کام میں لگے ہوئے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ پارٹی میں شامل ہو ں ۔

 

Related Articles