شندے نے میٹرو پروجیکٹ 3 کا افتتاح کیا

ممبئی، اگست۔مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے منگل کو کہا کہ میٹرو تھری پروجیکٹ ممبئی والوں کے لیے ایک نئی لائف لائن ثابت ہوگا، جو پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرکے ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں مدد کرے گا۔مسٹر شندے اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے یہاں آرے کالونی میں ممبئی میٹرو ریل کارپوریشن کی پہلی زیر زمین ٹرین قلابہ-باندرہ ا سپج کوریڈور (ایکوا لائن) ٹرائل رن کا افتتاح کیا۔اس موقع پر جاپان کے ڈپٹی قونصل جنرل توشی ہیرو کانیکو اور ممبئی میٹرو کے منیجنگ ڈائریکٹر اشونی بھیڈے بھی موجود تھے۔مسٹر شندے نے کہا کہ عام آدمی کے مفادات کو ذہن میں رکھتے ہوئے حکومت ریاست کو آگے لے جانے کے کاموں کو ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو تھری کی تکمیل کے بعد تقریباً 17 لاکھ مسافر اس میں سفر کر سکیں گے اور سڑک پر پرائیویٹ گاڑیوں کی تعداد تقریباً سات لاکھ تک کم ہو جائے گی اور اس سے فضائی اور صوتی آلودگی کے ساتھ ساتھ ٹریفک میں بھی کمی آئے گی۔مسٹر فڑنویس نے کہا کہ ممبئی میٹرو 3 ممبئی کی ایک اہم لائف لائن بننے جا رہی ہے۔

Related Articles