پاپ سنگر برٹنی سپیئرزکی چھ برس بعد موسیقی کی دنیا میں واپسی

لندن،اگست۔ امریکی پاپ سنگر برٹنی سپیئرز نے برطانوی گلوکار سر ایلٹن جان کے ساتھ مل کر چھ برس بعد اپنا گانا جاری کردیا۔13 برس تک اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر والد کے قانونی کنٹرول کے ختم ہونے کے بعد سے یہ برٹنی سپیئرز کا پہلا گانا ہے۔واضح رہے کہ پاپ سنگر کے والد کے قانونی کنٹرول نے ان کی زندگی کے کئی پہلوؤں کو متاثر کیا ہے۔برٹنی سپیئرز کی موسیقی کی دنیا میں واپسی سر ایلٹن جان کے ساتھ ایک دوگانے کی صورت میں ہوئی ہے جسے انھوں نے سٹریمنگ پلیٹ فارمز کے ذریعے لانچ کیا ہے۔برطانوی میڈیا کو دیے ایک انٹرویو میں سر ایلٹن جان نے بتایا کہ ان کے پارٹنر ڈیوڈ فرنش نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ وہ ایک گانا برٹنی سپیئرز کے ساتھ مل کر تیار کریں۔لانچ سے قبل سر ایلٹن جان نے اس گانے کو ایک فرنچ ریستوران میں پیش کیا۔سر ایلٹن جان کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں کہ مجھے برٹنی سپیئرز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

Related Articles