دبئی بھیجی جانے والی کوکین کی بھاری مقدار ارجنٹائن میں ضبط

بیونس آئریز،اگست۔ارجنٹائن کے حکام نے دبئی کے لیے سمگل کی جانے والی 1،6 ٹن کوکین ضبط کر لی ہے۔ کوکین جانوروں کی خوراک میں چھپا کر دبئی سمگل کرنے کی تیاری تھی، اس سلسلے میں کوکین کی سمگلنگ میں مبینہ طور پر ملوث 12 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔کوکین پکڑے جانے کا یہ واقعہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب روساریو پیش آیا۔ اس بڑی کامیابی میں بڑا کردار ارجنٹائن کی بندرگاہ پر متعین حکام اور انسداد منشیات کے سلسلے میں کام کرنے والے اداروں کا ہے۔مقامی حکام نے اس ضبط کی گئی کوکین کی مالیت کا اندازہ 60 ملین ڈالر کا لگایا ہے۔ اس سلسلے میں گرفتاریاں مختلف مقامات اور شہروں سے کی گئی ہیں۔ اب تک 12 افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔ یہ تمام گرفتار شدگان ارجنٹائن کے شہری ہیں۔ ان میں بعض منشیات کی سمگلنگ کی شہرت رکھتے ہیں، بعض سپورٹس کاروں کی، ان سے بھاری مقدار میں کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے۔واضح رہے جمعرات اور جمعہ کی درمیان شب جس روساریو شہر سے یہ کوکین پکڑی گئی ہے کہ دارالحکومت بیونس آئریز سے 310 کلو میٹر دور ہے اور ارجنٹائن کا تیسرا بڑا شہر ہے۔ قتل کے واقعات سمیت جرائم کے حوالے سے روساریو کی بدنام شہروں میں پایا جاتا ہے۔کوکین جانوروں کی خوراک بننے والے سبز چارے اور بیگز میں چھپایا گیا تھا۔ روساریو کی بندر گاہ زرعی اشیا کی ایکسپورٹ کے لیے اہم تصور کی جاتی ہے۔ اسے ابھی دبئی روانہ کرنے کے لیے جہاز پر لادا جانا تھا کہ کارروائی کر کے سب کچھ قبضے میں لے لیا گیا۔پولیس کی طرف سے خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کوکین کولمبیا سے آئی تھی جو کوکین و دیگر منشیات کی پیداوار میں نمایاں ترین جگہ ہے۔ جبکہ بولیویا اور پیرو کوکا لیط کی پیداوار کے لیے اہم ترین شہر ہیں۔ یہ کوکا لیو سفید منشیاتی پاوڈر کے لیے اہم جگہیں ہیں۔تاہم اب ارجنٹائن بھی منشیات کے کی سمگلنگ میں کافی اہم سمجھا جانے لگا ہے۔ کوکین سازی میں کام آنے والے اجزا کیا تیاری اور منی لانڈرنگ کے لیے ارجنٹائن مشہور ہو رہا ہے۔

 

Related Articles