’’ کیسے ہو بھائی‘‘ فوٹو گرافر نے حال پوچھا تو رنبیر کپور نے ایسا جواب دے دیا کہ ہنسی چھوٹ جائے
ممبئی،اگست۔بالی ووڈ اداکار کو گزشتہ دنوں ایئرپورٹ پر پاپارازیوں(فوٹوگرافرز) نے روک لیا اور ایک نے چھوٹتے ہی رنبیر سے کہا کہ ’’کیسے ہو بھائی؟‘‘رنبیر کپور نے اس سوال کا ایسا جواب دیا کہ ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ ہوئی تو آن کی آن میں وائرل ہو گئی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس ویڈیو میں رنبیر کپور کافی جلدی میں لگ رہے ہوتے ہیں کیونکہ انہیں واش روم کی حاجت ہوتی ہے۔ایک پاپارازی جیسے ہی ان سے کہتا ہے کہ ’’کیسے ہو بھائی؟‘ ‘ تو رنبیر فوراً سے پیشتر اسے جواب دیتے ہیں کہ ’’سو سو کرنے دو مجھے۔‘‘رنبیر کپور کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور انٹرنیٹ صارفین کے لیے ہنسی کا سامان بن رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک اور ویڈیو میں رنبیر کپور نے اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ سے متعلق اپنے سابق بظاہر ہتک آمیز بیان کی بھی وضاحت کی ہے۔اس بیان میں رنبیر اپنی حاملہ بیوی کے موٹاپے کا مذاق اڑا رہے ہوتے ہیں۔ اپنے اس بیان پر رنبیر اس ویڈیو میں کہتا ہے کہ ’’سب سے پہلے میں یہ بتا دوں کہ میں اپنی بیوی سے بہت محبت کرتا ہوں۔ میری زندگی میں جو کچھ بھی ہے، میری بیوی مجھے اس سب کچھ سے زیادہ عزیز ہے۔ اس روز جو ہوا وہ ایک مذاق تھا اور میرے خیال میں وہ ایک بہت برا مذاق تھا۔ اگر اس کی وجہ سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں اس پر معافی مانگتا ہوں۔‘‘