نئی تعلیمی پالیسی خود کفیل ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے میں مددگار ہوگی: چوبے

نئی دہلی، اگست۔خوراک، عوامی تقسیم اور صارفین کے امور کے مرکزی وزیر مملکت اشونی کمار چوبے نے کہا ہے کہ قومی تعلیمی پالیسی نوجوانوں کو ایک نئی سمت دے گی اور یہ ملک کوایک سرکردہ قوم بنانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے خواب کو پورا کرنے مددگار ثابت ہوگی۔مسٹر چوبے نے کل رات یہاں سمٹ انڈیا کی ‘آتم نربھر بھارت’ کی شراکتی کانفرنس میں کہا کہ ہم قومی تعلیمی پالیسی کے ساتھ نئی بلندیوں پر پہنچ رہے ہیں اور یہ نوجوانوں کے مستقبل کو سنوارنے میں اہم رول ادا کرے گی۔ اس سے ملک کو پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت کا ہدف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن کے صدر انیل سہسترابدھے نے کہا، "ہندوستان خودکفیل ہوگیاہے، آج ملک میں قلم کی نب سے لے کر سیٹلائٹ بنائے جا رہے ہیں۔ ہمیں نوجوانوں کی فنی تعلیم پر توجہ دینی چاہیے۔ ہم ہنر پر مبنی پروگراموں کے ذریعے مزید کاروباری افراد پیدا کر سکتے ہیں۔ اس سے روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔شیام جاجو، صدر، سمٹ انڈیا نے کہا کہ خود کفیل ہندوستان، ہندوستان کی ترقی کے بنیادی ڈھانچے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ سمٹ انڈیا کے ذریعے ہمارا مقصد حکومت کی تعلیم اور روزگار کی پالیسیوں کے بارے میں بیداری بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا، “ہم نچلی سطح پر لوگوں تک پہنچیں گے، اسے کامیاب بنائیں گے۔ اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ لوگ خود انحصار ہونے لگیں گے اور خود کفیل ہندوستان کا خواب پورا ہوگا۔اس موقع پر ‘آزادی کا امرت مہوتسو پروگرام کے دوران تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی، میڈیکل سائنس، فلسفہ، مثبت رویہ اور ان کی عمدہ کارکردگی کے لیے نیشنل اچیومنٹ ایوارڈ 2022 کے ساتھ کچھ مستحق خود انحصاری والے قومی ہیروز کواعزاز سے نوازا گیا۔

Related Articles