برطانیہ بھر کے یونیورسٹی عملے کارواں ماہ کے آخر میں 3 روزہ ہڑتال کااعلان
لندن ،نومبر۔برطانیہ بھر کی یونیورسٹیوں کا عملہ رواں ماہ کے آخر میں تین دن کے لیے سب سے بڑی ہڑتال کرے گا، 150 برطانوی یونیورسٹیوں میں 70 ہزار سے زائد ملازمین تنخواہ، کام کے حالات اور پنشن کی صورتحال پر ہڑتال کریں گے۔ہڑتال سے25لاکھ طلبا متاثر ہوں گے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق رواں ماہ کے آخر میں برطانیہ بھر کی یونیورسٹی کے ہزاروں ملازمین تین دن کے لیے ہڑتال پر جائیں گے۔یونیورسٹی اینڈ کالج یونین (یو سی یو) نے کہا کہ 150 برطانوی یونیورسٹیوں کے 70,000 سے زیادہ عملہ تنخواہ، کام کے حالات اور پنشن کے تنازعہ میں واک آؤٹ کر دیں گے۔ یہ ہڑتالیں، جو 24، 25 اور 30 نومبر کو ہونے والی ہیں، 2.5 ملین تک طلباء کو متاثر کر سکتی ہیں، جسے یونین نے اس شعبے کو متاثر کرنے والی اب تک کی سب سے بڑی صنعتی ہرتال قرار دیا ہے۔یونین نے کہا کہ اگر آجر بہتر پیشکش کرتے ہیں تو رکاوٹ سے بچا جا سکتا ہے لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ نئے سال میں ہرتالوں میں اضافہ ہو گا۔انہوں نے تنازعہ حل نہ ہونے کی صورت میں مارکنگ اور اسیسمنٹ کے بائیکاٹ کی دھمکی بھی دی ہے۔یونین کے ممبران 23 نومبر سے ہڑتال کی کارروائی سے کم صنعتی کارروائی بھی شروع کریں گے، یہ ہڑتالیں اس وقت ہو رہی ہیں جب UCU کے ممبران نے تنخواہ اور کام کے حالات کے ساتھ ساتھ پنشن کے حوالے سے دو قومی بیلٹ میں گزشتہ ماہ صنعتی ہرتال کے حق میں بھاری اکثریت سے ووٹ دیا تھا۔