فن لینڈ کی وزیراعظم کا منشیات کا ٹیسٹ منفی آگیا

برسلز ،اگست۔ فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مرین کا منشیات کا ٹیسٹ منفی آگیا۔غیرملکی خبر رساںادارے کیمطابق وزیر اعظم آفس سیجاری بیان میں کہاگیاہیکہ وزیراعظم سنامرین نیاپوزیشن کے مطالبے پر اپنا منشیات کا ٹیسٹ کروایاتھا جو منفی آگیا ہے۔اپوزیشن نے وزیراعظم کی پرائیوٹ پارٹی کی وڈیو لیک ہونے پر ان کے منشیات ٹیسٹ کا مطالبہ کیا تھا، اپوزیشن کے مطالبے پر وزیراعظم سنا مارین نے منشیات استعمال کی تردید بھی کردی تھی۔ فن لینڈ کی وزیر اعظم نے امید ظاہرکی ہے کہ عوام اپنے قانون سازوں کو بھی یہ حق دیں گے کہ وہ بھی عام افراد کی طرح سماجی خوشیوں سے محظوظ ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنا ڈرگ ٹیسٹ منفی آنے کے بعد سوشل میڈیا اور بعد ازاں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ’’مجھے امید ہے کہ سال 2022میں یہ بات مان لی جائے گی کہ فیصلہ ساز بھی ڈانس کریں ، گائیں اور پارٹیوں میں جائیں‘‘۔ یاد رہے کہ پارٹی میں ڈانس کرنے کو ایک سماجی موضوع بنانے پر ان سے اظہار یکجہتی کیلئے بہت سی فنش خواتین نے پارٹیوں میں اپنے ڈانس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیاپر وائرل کی تھیں۔ جس پر وزیراعظم نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ لوگ اس بات کو قبول کریں گے کہ سیاستدان اور فیصلہ ساز بھی قانونی حدود کے اندر رہتے ہوئے اپنی نجی زندگی سے محظوظ ہو سکتے ہیں اور یہ کوئی جرم شمار نہیں ہوگا۔

Related Articles