مسجد الحرام کے 210 دروازوں پر 600 اہلکار مامور

مکہ مکرمہ،اگست۔حرمین انتظامیہ نے زائرین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مسجد الحرام کے 210 دروازوں پر 600 اہلکار تعینات کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دروازوں پر مامور اہلکار تین شفٹوں میں زائرین کو سہولت فراہم کریں گے۔انتظامیہ کے تحت دروازوں کے شعبے کے سربراہ فہد المالکی نے کہا ہے کہ ’وہیل چیئر استعمال کرنے والے افراد کے سہولت کے لیے دو دروزے مختص کر دیئے گئے ہیں‘۔’اسی طرح سعی کے لیے بھی وہیل چیئر استعمال کرنے والوں کی خصوصی سہولت دی گئی ہے کہ وہ چند دروازوں کو استعمال کرتے ہوئے مسعی میں داخل ہوسکتے ہیں‘۔انہوں نے کہا ہے کہ ’زائرین حرم کی سہولت کے لیے ضروری ہے کہ داخل ہونے والے دروازے کا نام یا نمبر یاد رکھیں تاکہ اسی دروازے سے باہر نکلیں‘۔ ’دروازوں پر مامور افراد کو واضح طور پر ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سامان حرم میں لے جانے کی اجازت نہیں‘۔انہوں نے کہا ہے کہ ’زائرین کو چاہئے کہ وہ سامان ہوٹل میں یا پھر لاکر میں رکھیں اور پھر حرم میں داخل ہوں ‘۔

 

Related Articles