اریحا میں بیت المقدس 8 فلسطینی خاندانوں کے مکانات مسمار

اریحا،اگست۔کل پیر کواسرائیلی حکام نے القدس کے آٹھ خاندانوں کے گھروں کو مسمار کر دیا۔ یہ مکانات اریحا کے مغرب میں تعمیر کیے گئے تھے۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے اریحا کے مغرب میں واقع گاؤں الدیوک التحتا پر دھاوا بولا اور القدس میں زیر تعمیر130 اور 150 مربع میٹر کے 8 مکانات کو مسمار کردیا۔یہ مکانات خلیل عفانہ، رائد سمیرات، مرعی جعابیص، ناصر الشلودی، شریف قعقوری، یوسف الاسمر، کمال براہمہ اور ایمن سبلبان کی ملکیت بتائے جاتے ہیں۔اریحا میں جعابیص خاندان کے گھر کی مسماری 2020 میں مقبوضہ بیت المقدس کے جبل مکبر میں ان کے گھر کی مسماری کی دوسری برسی کے موقع پر ہوئی۔مرعی جعابیص نے کہا کہ جبل مکبر میں ان کی رہائشی عمارت کو اس کی تعمیر کے صرف 10 ماہ بعد منہدم کر دیا گیا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ رہائشی عمارت تین منزلہ تھی لیکن قابض حکام نے لائسنس نہ ہونے کا بہانہ بنا کر اسے گرا دیا۔مسماری سے جبل مکبر میں جعابیص خاندان کے تقریباً 50 اپارٹمنٹس کو خطرہ ہے۔اس مسماری سے درجنوں بچوں سمیت 200 سے زائد شہری بے گھر ہوں گے۔

 

Related Articles