مودی بدھ کے روز ہریانہ اور پنجاب کا دورہ کریں گے

نئی دہلی، اگست۔وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کے روز ہریانہ اور پنجاب کا دورہ کریں گے اور ان ریاستوں میں صحت کی دو اہم سہولیات کا افتتاح کریں گے۔وزیر اعظم کے دفتر سے پیر کے روز جاری ایک ریلیز کے مطابق مسٹر مودی بدھ کے روز صبح 11 بجے ہریانہ کے فرید آباد میں امرتا اسپتال کا افتتاح کریں گے۔ اسپتال کا انتظام ماتا امرتانندمئی مٹھ کے ذریعہ کیا جائے گا۔ یہ سپر اسپیشلٹی اسپتال 2600 بستروں پر مشتمل ہے۔ اسپتال کی تعمیر میں 6000 کروڑ روپے لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔اس کے بعد وزیر اعظم موہالی جائیں گے اور دوپہر تقریباً 2.15 بجے ملانپور، نیو چنڈی گڑھ، صاحبزادہ اجیت سنگھ نگر ضلع (موہالی) میں ‘ہومی بھابھا کینسر اسپتال اور ریسرچ سینٹر’ کا افتتاح کریں گے۔مسٹر مودی پنجاب اور پڑوسی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے باشندوں کو کینسر کی عالمی معیار کی سہولیات اور علاج فراہم کرنے کے لیے ملانپور، نیو چنڈی گڑھ، صاحبزادہ اجیت سنگھ نگر(موہالی) میں ‘ہومی بھابھا کینسر اسپتال اور ریسرچ سینٹر’ کا افتتاح کریں گے۔ یہ اسپتال ٹاٹا میموریل سنٹر نے 660 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا ہے، جو حکومت ہند کے محکمہ جوہری توانائی کے تحت امداد یافتہ ادارہ ہے۔اس اسپتال میں 300 بستروں کی گنجائش ہے۔ اسپتال ہر قسم کے کینسر کے علاج کے لیے تمام جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔ سرجری، ریڈیو تھراپی اور میڈیکل آنکولوجی – کیموتھراپی، امیونو تھراپی اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کے لیے سہولیات موجود ہوں گی۔یہ اسپتال پورے خطے میں کینسر کی سہولیات اور علاج کے لیے ایک "مرکز” کے طور پر کام کرے گا اور سنگرور میں واقع 100 بستروں پر مشتمل اسپتال اس کی "برانچ” کے طور پر کام کرے گا۔

Related Articles