موسمیاتی تبدیلیاں سعودی عرب کے خشک صحرا میں بھی سیلاب

ریاض،اگست۔جنوب مشرقی سعودی عرب کے ربع الخالی ریگستان میں نفود الدحی کے علاقے میں بارشوں کے باعث سیلابی ریلے کے مناظر تصاویر اور ویڈیوز کی شکل میں سوشل میڈیا پر سامنے آئے ہیں۔ان ویڈیوز میں ربع الخالی صحرا کے کئی مقامات پر پانی کے ریلوں کو بہتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ امر حیران کن ہے کہ صحرائے ربع الخالی کو دنیا کے خشک ترین مقامات میں شمار کیا جاتا ہے۔ سعودی عرب میں ماہر موسمیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اس وقت ایک ایسے دور میں جی رہی ہے جس میں موسمیاتی تبدیلیاں ایک عالمگیر اور ناقابل تردید حقیقت بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں لا محالہ آنے والی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ تبدیلیاں دو حصوں میں تقسیم ہیں جو کہ عرب ممالک کے لیے مفید ثابت ہوں گی۔ جبکہ ان کے یورپی ممالک اور بعض ایشیائی ممالک پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے جنوب مغربی حصے جسے ربع خالی کہا جاتا ہے میں نمایاں تبدیلیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جزیرہ نما عرب اپنے شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب تک ان تبدیلیوں کا مشاہدہ کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسے ماضی میں ربع الخالی اس لیے کہا جاتا تھا کہ یہ علاقہ بارشوں سے خالی رہتا تھا۔حالیہ عرصے میں ہر سال بارش ہونے لگی ہے۔ربع الخالی کی ریت کے اندر دبی ہوئی وادیاں دوبارہ زندہ ہو گئی ہیں۔ یہ اس بات کا حتمی ثبوت ہے کہ موسمی تبدیلیاں لامحالہ آ رہی ہیں۔

 

Related Articles