یورپ میں طاقتور طوفان سے 13 افراد ہلاک
پیرس، اگست۔وسطی اور جنوبی یورپ میں ایک طاقتور طوفان میں تین بچوں سمیت کم از کم 13 لوگوں کی موت ہو گئی۔ زیادہ تر اموات درخت گرنے سے ہوئی ہیں۔ مقامی میڈیا نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ میڈیا کے مطابق یہ طوفان اٹلی، آسٹریا اور فرانس کے جزیرے کورسیکا پر آیا۔ شدید بارشوں اور طوفان نے ان جزائر پر کیمپوں میں تباہی مچادی جب کہ اٹلی کے شہر وینس میں سینٹ مارکس باسیلیکا کے بیل ٹاور کا بالائی حصہ منہدم ہوگیا۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کیمپوں پر درخت گرنے سے ایک 13 سالہ لڑکی ہلاک ہو گئی اور اسی طرح کے ایک واقعے میں ایک مرد اور ایک معمر خاتون کی موت ہو گئی۔ ایک ماہی گیر اور ایک کیکر سمیت دو افراد سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ درمینین نے ایک اور شخص کی ہلاکت کی اطلاع اس وقت دی جب وہ طوفان سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کورسیکا پہنچے۔ شدید طوفان میں جزیرے اور اس کے آس پاس کے لوگوں کا جانی نقصان ہوا ہےمیڈیا نے آسٹریا کے کارنتھیا میں ایک جھیل کے قریب درخت گرنے سے دو نوعمروں اور تین دیگر افراد کی موت کی اطلاع دی۔اٹلی کے علاقے ٹسکنی میں درخت گرنے سے ایک مرد اور ایک عورت الگ الگ واقعات میں ہلاک ہو گئے۔