ایسی جدید کانسیپٹ کشتی جس میں ایک ‘آبشار’ بھی موجود ہے

روم،اگست۔ایک ایسی کانسیپٹ سپر یاٹ کا ڈیزائن سامنے آیا ہے جس میں سنیما گھر ، ہیلی پیڈ اور 3 سوئمنگ پولز بھی موجود ہوں گے۔اٹلی کے ایک اسٹوڈیو Gabriele Teruzzi Yachts & Design نے اسے ڈیزائن کیا ہے جو کہ 128 قیراط کے ایک ہیرے سے متاثر ہوکر تیار کیا گیا۔110 میٹر لمبی اس سپر یاٹ کے ڈیزائن کے خاکے جاری کیے گئے ہیں جس کی خاص بات اس میں موجود ایک ‘آبشار’ ہے۔اس کشتی میں ہر جگہ ہی گلاس پینلز لگے ہوئے ہیں اور ان کی پوزیشن ایسی ہے کہ روشنی ٹکرا کر واپس پلٹ جائے تاکہ سپر یاٹ ہر وقت جگمگاتی نظر آئے۔سپر یاٹ کے مین ڈیک میں 8 وی آئی پی کیبن، ایک جم اور ایک پیانو لاؤنج موجود ہیں۔یاٹ میں موجود تینوں سوئمنگ پولز مختلف مقامات پر پھیلے ہوئے ہیں اور ان کے بہنے سے محسوس ہوتا ہے کہ اس میں ایک آبشار موجود ہے۔اسے ڈیزائن کرنے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ کشتی کے مختلف لیولز کا ڈیزائن ایسا ہے جس سے مسافروں کے لیے مرکزی سیلون سے سمندر کا بہترین نظارہ ممکن ہوگا۔فی الحال تو یہ صرف کانسیپٹ ڈیزائن ہے مگر کیا اسے کسی کے لیے تیار بھی کیا جارہا ہے؟اس حوالے سے ٹیم نے کوئی بات کرنے سے انکار کیا ہے۔

z

Related Articles