ملک تعمیر کی ذمہ داری نوجوانوں پر:یوگی

آگرہ:اگست۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہیں اور ملک کی تعمیر کی ذمہ داری ان کے کندھوں پر ہے۔فتح آباد شاہراہ پر واقع ایس این جے رپورٹ میں پیر کو بی جے پی یوا مورچہ کے ریاستی تربیتی اجتماع کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان ہی ملک کا سرمایہ ہیں۔ پارٹی کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری بھی بی جے پی یوا مورچہ کے کارکنوں پر ہے۔ انہوں نے سال 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لئے ابھی سے محنت شروع کرنے کا بھی مشورہ دیا۔اس سے قبل وزیر اعلی کھیریا سول ائیر پورٹ سے سیدھے کمشنری چوراہے پر پہنچے۔ یہاں آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت ہر گھر ترنگا۔بیداری ریلی کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ انہوں نے آزادی کے امرت مہوتسو پر بنے سیلفی پوائنٹ کا افتتاح کیا۔یوگی نے میٹرو ڈیپو کا دورہ کر کے معائنہ بھی کیا۔ یہاں انہوں نے میٹرو ٹرین کے ماڈل کا ڈیجیٹل نقاب کشائی کیا اور شجرکاری کی۔ انہوں نے میٹرو پروجکٹ کی پیش رفت اور کوالٹی کو بھی دیکھا۔

 

Related Articles