مانڈویا نے ایک کروڑ سے زیادہ اضافی ویکسین لگنے پر مسرت کا اظہار کیا
نئی دہلی، جنوری ۔ مرکزی وزیر صحت و خاندانی فلاح و بہبود کے وزیر منسکھ مانڈویا نے ملک میں ایک کروڑ سے زیادہ اضافی کووڈ ویکسین لگائے جانے پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک کی ویکسینیشن مہم نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔جمعہ کو یہاں ایک ٹویٹ میں مسٹر مانڈویا نے کہا کہ صرف 19 دنوں میں ایک کروڑ سے زیادہ کورونا واریئر کو کووڈ کی اضافی ویکسین دی گئی ہے۔مسٹر مانڈویا نے بتایاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں دنیا کی سب سے بڑی ویکسینیشن مہم مسلسل نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ صرف 19 دنوں میں ایک کروڑ سے زیادہ صحت کی دیکھ بھال اور فرنٹ لائن ورکرز اور 60 سال سے زیادہ عمر کے اہل افراد کو پری کوشن ویکسین لگائی گئی ہیں۔