ہینڈلوم سیکٹر خوشحالی اور متنوع ثقافتی ورثے کی علامت: شاہ

نئی دہلی، اگست۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو ہینڈ لوم کے قومی دن کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہینڈ لوم سیکٹر ملک کی خوشحالی اور متنوع ثقافتی ورثے کی علامت ہے۔ اتوار کو ٹویٹس کی ایک سیریز میں مسٹر شاہ نے کہاکہ ہندوستان کا ہینڈلوم سیکٹر ہماری خوشحالی اور متنوع ثقافتی ورثے کی علامت ہے۔ سال 2015 میں وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی نے 1905 میں شروع ہوئی سودیشی تحریک کو منانے اور اس قدیم ہندوستانی فن کو زندہ کرنے کے لیے 07 اگست کو نیشنل ہینڈلوم ڈے کے طور پر اعلان کیا تھا۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ اس کا مقصد ہم وطنوں کو دیسی بنکروں کے ذریعہ تیار کردہ ہینڈلوم مصنوعات استعمال کرنے کی ترغیب دینا بھی ہے۔ آیئے اس آٹھویں نیشنل ہینڈلوم ڈے کے موقع پر اپنے ہتھ کرگھے کے ورثے کو محفوظ رکھنے، اسے فروغ دینے اور ہمارے ہینڈلوم بنکروں خاص طور پر خواتین کو بااختیار بنانے کے مودی حکومت کے عزم کو آگے بڑھائیں۔

Related Articles