اسرو کے پہلے ایس ایس ایل وی مشن نے ٹرمینل مرحلے میں ڈیٹا گنوایا: سومناتھ

سری ہری کوٹہ ،اگست۔اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر ایس سومناتھ نے کہا ہے کہ چھوٹے سیٹلائٹ لانچ وہیکل (ایس ایس ایل وی ) نے آج صبح 09.18 بجے اڑان بھرنے کے کچھ بعد تکنیکی خرابی کی وجہ سے اپنا کچھ ڈیٹا گنوا دیا۔ ڈاکٹر سومناتھ نے ایس ایس ایل وی کے اڑان بھرنے کے بعد مشن کنٹرول سینٹر کے سائنسدانوں سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ایس ایس ایل وی کے تین مراحل کی علیحدگی معمول کے مطابق رہی اور اس نے توقع کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کیا، لیکن بعد میں اس کا ڈیٹا ضائع ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ یو ایس ایل وی کی پوزیشن جاننے کے لیے اعداد و شمار یکجا کئے جارہے ہیں۔اس سے قبل علی الصبح 2.18 بجے شروع ہوئی الٹی گنتی کے سات گھنٹے بعد صبح 09.18 بجے ایس ایل وی نے ایس ڈی ایس سی شار رینج سے کامیابی کے ساتھ اڑان بھری۔ اس موقع پر اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر ایس سومناتھ، اسرو کے سابق چیئرمین ڈاکٹر کے رادھا کرشنن اور مسٹر کے سیون اور مشن کنٹرول سینٹر کے سائنسدان موجود تھے۔جیسے ہی راکٹ نے اڑان بھری، نارنجی رنگ کے دھویں کا ایک غبار آسمان پر اڑتا ہوا نظر آیا اور ایسا لگا جیسے اس نے زمین کو ہلا کر رکھ دیا ہو۔ایس ایس ایل وی 34 میٹر لمبا ہے جو پی ایس ایل وی سے تقریباً 10 میٹر کم ہے۔ پی ایس ایل وی کے 2.8 میٹر کے مقابلے اس کا قطر دو میٹر ہے۔ ایس ایس ایل وی کا لفٹ آف ماس 120 ٹن ہے، جبکہ پی ایس ایل وی کا وزن 320 ٹن ہے، جو 1,800 کلوگرام تک آلات لے جا سکتا ہے۔

Related Articles