حکومت اڈیشہ نے ہوم گارڈ کا ڈی سی اے 38 فیصد بڑھایا
بھونیشور اگست۔اڈیشہ حکومت نے اتوار کو ہوم گارڈز کے ڈیلی الاؤنس (ڈی سی اے) میں 38 فیصد اضافہ کیا۔ریاست کے ہوم گارڈز کوفی الحال ماہانہ 9000 روپے ملتے تھے، لیکن اضافے کے بعد اب انہیں 12480 روپے ماہانہ ملیں گے۔ڈی سی اے میں اضافے کا یہ فیصلہ چیف سیکرٹری کی زیر صدارت میٹنگ میں کیا گیا اور اس کی منظوری وزیر اعلیٰ سے حاصل کر لی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ دفتر کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ ہوم گارڈز کو وہ الاؤنس بھی ملتے رہیں گے جو انہیں پہلے مل رہے تھے۔