ریلوے پھاٹک پر پھنسی کار کو ٹرین کی ٹکر

سعودی شہری بچے سمیت جاں بحق

سنکٹ جوہان ام ترول،اگست۔آسٹریا میں ایک سعودی شہری اور اس کا بیٹا اس وقت جاں بحق ہوگئے جب ان کی کار ایک ریلوے پھاٹک پر پھنس گئی اور اسے ٹرین نے کچل ڈالا۔ اس واقعے میں سعودی شہری کی بیوی اور دو بچے محفوظ رہے۔تفصیلات کے مطابق 35 سالہ نوجوان عبد الالہ بن عبداللہ بن علی الحسنیہ اپنے 4 سالہ بیٹے عبد العزیز کے ساتھ بدھ کی دوپہر کو ٹرین سے ٹکرا جانے سے جاں بحق ہو گیا۔ یہ واقعہ جنوب مغربی آسٹریا میں سنکٹ جوہان ام ترول کے علاقے میں پیش آیا۔آسٹریا کی پولیس کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سعودی خاندان ٹریفک جام کی وجہ سے ٹرین کی پٹری پر پھنس گیا۔ اس وقت کے ساتھ تین بچے اور بیوی تھی۔ٹرین آتے دیکھ کر خاتون اور دو بچے کار سے اتر گئے مگر اس کا شوہر اور ایک بچہ المناک حادثے کا شکار ہوکر چل بسے۔بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، اور باپ کی اسے بچانے کی کوششیں اس کے سنگین زخموں کی وجہ سے کام نہ آسکیں اور وہ کل جمعرات کو انسبرک کے ایک ہسپتال میں دم توڑ گیا۔جاں بحق شہری کے ایک رشتہ دار نے اسے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پرایک ٹویٹ میں بتایا کہ اس کا عزیز بیٹے سمیت ٹرین کی زد میں آ کر چل بسا۔اس نے بتایا کہ متوفی اپنی بیوی اور دو بچوں کو باہر نکالنے میں کامیاب رہا مگر اتنے میں ٹرین آگئی اور دو باپ بیٹا ٹرین کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے کے بعد چل بسے۔

 

Related Articles