امریکہ مالی بحران کا شکار، وال اسٹریٹ تباہی کے دہانے پر

نیویارک،اگست۔ امریکہ کے شہر نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ امریکا کساد بازاری کا شکار ہو چکا ہے۔ وہ صدر جو بائیڈن کے اس بیان کی نفی کر رہے تھے کہ ملکی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے۔ نیویارک میں ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے منعقدہ ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے ایرک ایڈمز کا کہنا تھا کہ ہم مالی بحران کا شکار ہو چکے ہیں جس کی مثال نہیں ملتی، وال اسٹریٹ تباہی کے دہانے پر ہے اور ہم کساد بازاری کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ مجھ سے توقع کر رہے ہیں کہ میں کوئی اقدام کروں تو آپ مجھے بتائیں کہ مجھے کیا کرنا چاہئے، ہمارے پاس جو بچا ہے وہ بس یہی ہے۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملکی معیشت پر بات کرنا ملک کے صدر کا استحقاق ہے۔

 

Related Articles