ملک میں کورونا انفیکشن کے 19406 نئے کیسز
نئی دہلی، اگست۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹ کے دوران کورونا انفیکشن کے 19406 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 19928 مریضوں کی شفایابی کے ساتھ ہی اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 43465552 ہو گئی ہے۔ملک میں 571 ایکٹو کیسز کی کمی کے باعث ان کی کل تعداد کم ہو کر 134793 ہو گئی ہے۔ اس وبا کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 38 ہلاکتوں کے بعد اموات کا اعدادوشمار بڑھ کر526649 ہو گیاہے۔دریں اثنا، آج صبح 7 بجے تک ملک میں 205.92 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائی گئی ہیں۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے ہفتہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 19406 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 44126994 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.31 فیصد ہے جب کہ صحت یاب ہونے کی شرح 98.50 اورشرح اموات 1.19 فیصد پربرقرار ہے۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین لاکھ 91 ہزار 187 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اب کل 87 کروڑ 75 لاکھ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ملک کی 37 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سے 15 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایکٹو کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور 20 میں فعال کیسز میں کمی آئی ہے۔ جبکہ آسام اور لکشدیپ میں ایکٹیو کیسز میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 942 تک کم ہونے کی وجہ سے ان کی کل تعداد 9006 پر آ گئی ہے اور اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 2067284 ہو گئی ہے۔ اس وبا کی وجہ سے مزید پانچ مریضوں کی موت کے بعد ریاست میں اب تک مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 21389 ہو گئی ہے۔کیرالہ میں کورونا کے 558 فعال معاملے کم ہونے سے ان کی تعداد کم ہو کر 11786 پر آ گئی ہے اور اس سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6645250 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے ایک اور مریض کی موت کے بعد اموات کی تعداد 70548 ہو گئی ہے۔اس کے بعد تامل ناڈو میں اسی عرصے میں کورونا کے 389 ایکٹو کیسز کم ہو کر 10598 پر آ گئے ہیں اور اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 3501916 ہو گئی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران کورونا انفیکشن سے کوئی موت نہ ہونے سے ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 38033 پر برقرار ہے۔گجرات میں بھی کورونا ایکٹیو کیسز 254 کم ہو کر 5992 پر آ گئے ہیں اور اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1242561 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے مزید تین لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 10975 ہو گئی ہے۔مہاراشٹر میں بھی کورونا ایکٹیو کیسز 174 کم ہو کر 11906 رہ گئے ہیں اور اس بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد 7895954 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے مزید پانچ لوگوں کی موت کے بعداموات کا اعدادوشمار بڑھ کر 148129 ہو گیاہے۔قومی راجدھانی میں 701 کورونا ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 6876 ہو گئی ہے جوباعث تشویش ہے۔ اس دوران 1716 افراد کے صحت یاب ہونے سے اس مرض سے چھٹکارا پانے والے افراد کی تعداد 1931590 تک پہنچ گئی ہے اور اس وبا سے مزید 2 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد 26327 ہوگئی ہے۔اس کے بعد پنجاب میں ایکٹو کیسز کی تعداد 460 بڑھ کر 11318 ہو گئی۔ ریاست میں اب تک 747101 لوگ ٹھیک ہوچکے ہیں۔ اس وبا سے ایک اور مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد 17827 ہو گئی ہے۔ہریانہ میں 397 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 4097 ہو گئی ہے۔ اس دوران 657 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 1019460 ہو گئی، اموات کا اعدادوشمار بڑھ کر 10647 تک پہنچ گیا ہے۔کرناٹک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 336 بڑھ کر 11403 ہو گئی ہے، جبکہ مزید 1704 افرادکی صحت یابی کے بعد اس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 3964998 تک پہنچ گئی ہے۔ ریاست میں مزید دو مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 40155 ہو گئی ہے۔ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں 243 فعال کیسز بڑھ کر 4243 ہو گئے ہیں۔ اس دوران مزید 634 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 2078254 ہو گئی ہے۔ اس وبا کی وجہ سے ریاست میں ایک اور مریض کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 23574 ہو گئی ہے۔راجستھان میں کورونا کے 276 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 2607 ہو گئی ہے، جب کہ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 1283866 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مزید دو مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 9589 ہو گئی ہے۔مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں کورونا کے 142 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 5133 ہو گئی ہے۔ اس دوران 679 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 458336 ہو گئی، ہلاکتوں کی تعداد 4776 ہے۔اتراکھنڈ میں کورونا کے 93 ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 2505 ہو گئی ہے۔ اس دوران 237 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد ان کی کل تعداد 434289 ہو گئی، اموات کی تعداد بڑھ کر7717 ہو گئی ہے۔