ہرکنبے کے ایک رکن کو روزگار دے گی حکومت:یوگی
گورکھپور:اگست۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اسمبلی انتخابات کے دوران اپنے انتخابی منشور میں روزگار کے سلسلے میں کئے گئے سنکلپ کو عملی جامہ پہنانے کے ضمن میں ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے آج گورکھپور میں کہا کہ ریاست میں ہر کنبے کے کم سے کم ایک رکن کو سرکاری نوکری یا روزگار یقینی بنایا جائے گا۔وزیر اعلی نے مدن موہن مالویہ صنعتی یونیورسٹی احاطے میں منعقد روزگار میلہ اور ملازمت پیشہ تریبت یافتگان کو تقرری نامہ تقسیم تقریب سے خطاب کرت ہوئے کہا کہ اس کے لئے ریاست کے سبھی کنبوں کو سبھی اراکین کی اسکل میپنگ کی مہم کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکل میپنگ کے بعد ضرورت کے مطابق ٹریننگ دے کر محروم افراد کو روزگار یا خود کے روزگار سے جوڑا جائے گا۔ اور حکومت کا عزم ہے کہ ریاست میں کوئی بھی کنبہ روزگار سے محروم نہیں رہےگا۔اترپردیش فروغ ہنر مندی مشن ، ریجنل ایمپلائمنٹ آفس اور اسٹیٹ آئی ٹی آئی کے مشرکہ بینر کے نیچے منعقد اس پروگرام میں وزیر اعلی نے کہا کہ اسکل میپنگ کے دوران یہ پتہ لگایا جائے گا کہ کتنے پریواروں کے اراکین نوکری سے جڑے ہیں یا حکومت کی اسکیمات کا فائدہ لے کر روگار کررہے ہیں۔ اس میں جو بھی محروم ملیں گے ان کا ڈاٹا تیار کیا جائے گا۔ایک بار ڈاٹا آتے ہی بچے اراکین کو خصوصی پروگرام سے جوڑ کر کم سے کم ان کے ایک رکن کو نوکری و روزگار دستیاب کرایا جائے گا۔