امت شاہ وزارت داخلہ کے سینئر افسران کےچنتن شیور کی صدارت کریں گے

نئی دہلی، اپریل ۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ منگل کے روز وزارت کے سینئر افسران کے ساتھ کام کاج کا جائزہ لے رہے ہیں۔ذرائع نے یہاں بتایا کہ مسٹر شاہ وزارت داخلہ کے سینئر افسران کے ’چنتن شیور‘ کی صدارت کر رہے ہیں۔ اس کیمپ کا مقصد وزارت کے کام کاج کا جائزہ لینا اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن 2047 پر عمل کرنے کے لیے ایک ایکشن پلان تیار کرنا ہے۔چنتن شیور میں، وزارت کے کام کاج اور مستقبل کے منصوبوں اورخاکہ پر دومختلف اجلاسوں میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Related Articles