اینٹی ڈوپنگ بل کو کل جماعتی حمایت حاصل

نئی دہلی، اگست۔قومی اینٹی ڈوپنگ بل 2022 کو بدھ کو راجیہ سبھا میں کل جماعتی حمایت حاصل ہوئی۔اس سے قبل وزیر کھیل انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ایوان میں اس بل کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کھیلوں اور کھلاڑیوں کی حالت بہتر ہوگی۔ حکومت ملک میں کھیلوں اور کھلاڑیوں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ حالیہ دنوں میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے بیرون ملک مقابلوں میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔ اس بل سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور ان کی کارکردگی بہتر ہوگی۔ کھیلوں سے متعلق سہولیات کو ادارہ جاتی بنایا جا سکے گا۔ کمیونسٹ پارٹی آف مارکسسٹ کے جان برٹاس نے بل کو سلیکٹ کمیٹی کو بھیجنے کے لیے ایک ترمیم پیش کی۔بل پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کانگریس کے دیپیندر سنگھ ہڈا نے کہا کہ اس بل سے ملک میں مثبت ماحول پیدا ہوگا۔ انہوں نے بل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو احترام اور تحفظ دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے ہریانہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ریاست کے کھلاڑی زیادہ سے زیادہ تمغے جیتتے ہیں۔ ہڈا نے کہا کہ اس بل سے این اے ڈی اے کے کام کاج میں بہتری آئے گی اور کھلاڑیوں میں ڈوپنگ کے بارے میں بیداری بڑھے گی۔ انہوں نے تجویز دی کہ واڈا کا ایک بینچ ہندستان میں بھی بنائی جانی چاہئے۔

 

Related Articles