جہانگیرپوری فسادات کا مطلوب ملزم گرفتار
نئی دہلی، اگست۔دہلی پولیس نے بدھ کو قومی دارالحکومت میں جہانگیر پوری فسادات کے ایک مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔کرائم برانچ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس وچترا ویر نے بتایا کہ سنور عرف اکبر کو عدالت نے مفرور قرار دیا تھا اور اس کی گرفتاری کے لیے 25000 روپے کا انعام رکھا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج اس کا علاقے میں پیچھا کیا گیا اور اسے پکڑ لیا گیا۔اکبر کو گرفتار کرنے گئی پولیس ٹیم پر حملے کے دوران زخمی ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل نتن کمار کی شکایت پر ملزمان اور دیگر کے خلاف ایک الگ مقدمہ درج کیا گیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ راجدھانی میں ‘ہنومان جینتی’ کے دوران اکبر اور دیگر ملزمان پر مبینہ طور پر عوام کو اکسانے اور دوسرے گروپ اور پولیس پر پتھراؤ اور شیشے کی بوتلیں پھینکنے کا الزام تھا۔ فسادات کے بعد وہ جائے وقوعہ سے گرفتاری سے بچنے کے لیے فرار ہوگیا تھا۔