سعودی ولی عہد کی پیرس میں ’یونیسکو‘ کی ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات

پیرس،جولائی۔سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے جمعرات کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اپنی رہائش گاہ پر اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کی ڈائریکٹر جنرل آڈرے ازولے سے ملاقات کی۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے سعودی ثقافتی اقدامات اور یونیسکو کے ساتھ باہمی تعاون اور اس کی ترقی کے مواقع کا جائزہ لیا۔اس ملاقات میں وزیر ثقافت اور قومی کمیٹی برائے تعلیم، سائنس اور ثقافت کے چیئرمین شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان ، یونیسکو میں اقوام متحد کی مستقل مندوب شہزادی ھیفا بنت عبدالعزیز آل مقرن اور سعودی عرب کی وزارت ثقافت کے تعلقات عامہ کے سربراہ راکان الطوق نے شرکت کی۔ دوسری جانب ’یونیسکو‘ کے چیف ایڈمنسٹریٹر نکولس کیسانائیڈز بھی ملاقات میں موجود تھے۔قبل ازیں جمعرات کو سعودی ولی عہد نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فرانسیسی صدر عمانویل میکروں سے ملاقات کی۔

Related Articles