مودی کے پیار سے ریاست مسلسل ترقی کی طرف: ٹھاکر

شملہ، جولائی۔ ہماچل کے وزیر اعلی جئے رام ٹھاکر نے اپوزیشن کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی محبت کی وجہ سے ریاست مختلف شعبوں میں مسلسل ترقی کر رہی ہے۔مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ وزیر اعظم نے ریاست کو 800 کروڑ روپے کی خصوصی مالی امداد فراہم کی ہے اور تمام مرکزی پروجیکٹوں کے لیے اوسطاً 90:10 کے حساب سے مرکزی مالیاتی فنڈ کو یقینی بنا کر ریاست کے خصوصی زمرے کی حیثیت کو بحال کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ملک کے واحد وزیر اعظم ہیں، جنہوں نے کئی بار ریاست کا دورہ کیا اور ریاست کی ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار کی۔انہوں نے کہا کہ اب تک 6626 مستفیدین کو مکھیا منتری شگن یوجنا کے تحت 17 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کرکے فائدہ پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال میں 27.30 کروڑ روپے کا بجٹ پروویژن رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ہماچل روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں میں خواتین مسافروں کو بس کرایہ میں 50 فیصد رعایت فراہم کرنے کا ایک تاریخی فیصلہ کیا ہے، جس سے ریاست کی لاکھوں خواتین مسافروں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ ریاستی حکومت ریاست میں خواتین کی فلاح و بہبود اور ترقی کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں’ مکھی منتری سواولمبن یوجنا؛ کے تحت 623.90 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ نے بیجناتھ اسمبلی حلقہ میں 240 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پچھلی بی جے پی حکومت نے پنچایتی راج اداروں میں خواتین کو 50 فیصد ریزرویشن دینے کا تاریخی فیصلہ کیا تھا تاکہ خواتین پنچایتی راج اداروں میں اہم کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین نے 50 فیصد ریزرویشن کے ساتھ الیکشن لڑنے کے بعد جاری کردہ نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ تمام پنچایتی راج اداروں میں 58 فیصد خواتین امیدواروں نے مختلف عہدوں پر کامیابی درج کرائی۔

 

Related Articles