نائیڈو نے بپن چندر پال کو خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، نومبر۔ نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے ملک میں انقلابی نظریات کے حامل مجاہد آزادی بپن چندر پال کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تحریروں نے حب الوطنی کے جذبات کو ابھارا۔اتوار کو یہاں بپن چندر پال کے یوم پیدائش پر جاری ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ وہ سودیشی اور سوراج کے علمبردارتھے۔مسٹر نائیڈو نے کہا’’ مشہور مجاہد آزادی بپن چندر پال کو ان کے یوم پیدائش پر ہندوستان کی تحریک آزادی میں ’سودیشی‘ اور ’سوراج‘ کے لیے خراج عقیدت۔ آپ کی تحریروں نے عوام میں حب الوطنی کے جذبہ کو بیدار کیا‘‘۔