لیڈز نے رشی سوناک اور لز ٹرس کی میزبانی کا اعلان کر دیا

لیڈز،جولائی۔برطانیہ کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے مقابلہ جاری ہے، لیڈز نے رشی سوناک اور لز ٹرس کی قیادت کی میزبانی کا اعلان کر دیا ہے لیڈز کنزرویٹو پارٹی کی قیادت کیلئے رشی سوناک اور لز ٹرس کے درمیان ہونے والے مقابلے کی پہلی عوامی ہسٹنگ (hustings) کی میزبانی کرے گا۔ امیدواروں کی فہرست کو کم کر کے دو کر دیا گیا ہے۔ راؤنڈھے اسکول لیڈز کی سابق طالبہ لزٹرس کا مقابلہ سابق چانسلر رشی سوناک سے ہوگا۔میزبانی کیلئے 28 جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے جو دونوں امیدواروں کو یہ بتانے کا موقع فراہم کرے گی کہ انہیں اگلا وزیراعظم کیوں ہونا چاہئے۔ہسٹنگ شام 7بجے شروع ہو گی۔ کنزرویٹو پارٹی کی سرکاری ویب سائٹ پر ہسٹنگ کا مقام درج نہیں ہے۔لیڈز کے بعد وہ برطانیہ کے دیگر شہروں کا دورہ کریں گے اور اپنا ویڑن ایکسیٹر، ایسٹ بورن، شمالی آئرلینڈ، مانچسٹر اور لندن میں پیش کریں گے۔بورس جانسن کے وزیر اعظم کے عہدے سے مستعفی ہونے کے اعلان کے فوراً بعد قیادت کی لڑائی شروع ہو گئی تھی،وہ بطور وزیر اعظم اپنی کارکردگی کی وجہ سے سخت تنقید کی زد میں تھے،ان کے استعفیٰ کے بعد کئی کنزرویٹو ممبران پارلیمنٹ ان کے متبادل کے طور پر قیادت کے امیدوار بنے تھے۔ان میں پورٹس متھ نارتھ کے ممبر پارلیمنٹ پینی مورڈانٹ بھی تھے جنہوں نے باہر ہونے سے پہلے فائنل تھری میں جگہ حاصل کی تھی۔

Related Articles