سری لنکن صدر نے دوست کو وزیراعظم مقرر کردیا

کولمبو ،جولائی۔ سری لنکا کے صدر رنیل وکرما سنگھے نے اپنے پرانے دوست دنیش گنا وردینا کو وزیراعظم مقرر کردیا جبکہ فوج اورپولیس نے احتجاجی کیمپ پردھاوابول کر متعددمظاہرین کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے نئے صدر رانیل وکرما سنگھے کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے فوراً بعد پولیس اور فوج نے صدارتی محل کے باہر احتجاجی کیمپ پر دھاوا بول کر متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ، اس دوران مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔اس کارروائی کے بعد دارالحکومت کولمبو میں صدارتی سیکرٹریٹ کا کنٹرول اب مکمل طور پر سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں میں آ گیا ہے۔ فوجیوں نے صدارتی محل سے متصل احتجاجی مقام پر نصب خیموں کو بھی تباہ کر دیا، اور تقریباً 100مظاہرین کو گرفتار کیا۔ کارروائی کے دوران فوج اور پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس کے کمانڈوز لاٹھیوں اور رائفلوں سے لیس تھے،۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ انہیں اس کارروائی سے قبل کوئی انتباہ نہیں دیا اور ان کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا گیا دوسری جانب صدر رنیل وکرما سنگھے نے اپنے پرانے دوست دنیش گنا وردینا کو وزیراعظم مقرر کردیا ہے۔ قائد ایوان اور سابق وزیر دنیش گناوردینا نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ 73سالہ دنیش گناوردینا سابق بدعنوان حکومت کے سربراہ مہندرا راجاپاکسے کے قریبی ساتھی ہیں۔

 

Related Articles