ملک کی خاطر ذات۔مذہب سے اوپر اٹھنا ہوگا:یوگی

لکھنؤ:جولائی۔اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو کہا کہ ذات،نظریہ، مذہب، علاقہ اور زبان کی تنگی کے دائرے سے ہمیں اوپر اٹھنا ہوگا۔ یہ ہندوستان کو کمزور کررہے ہیں۔ہمیں ایک ہندوستان۔مستحکم ہندوستان بنانے کے لئے وزیر اعظم مودی کے مفروضے سے خود کو وابستہ کرنا ہوگا۔کارگل شہید اسمرت واٹیکا’ کے ‘کارگل دیوس’ کے موقع پر منعقد پروگرام میں یوگی نے کہا کہ 13 سے14اگست کے درمیان ہر گھر پر ہندوستان کی آن۔بان اور شان کا مظہر ترنگا لہرانے کے لئے سبھی اسکول، کالج، تنظیم، ادارے، ہر اترپردیش کا باشندہ اور ہر ہندوستانی کو جوڑنا چاہئے۔ اس سے جڑنے سے ہر ہندوستانی کے اندر حب الوطنی کی ایک نئی لہر پیدا ہوگی۔ یہی ہمارے شہیدوں اور ہیروز کو سچی خراج عقیدت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کارگل بھی آزاد ہندوستان کی ایسی جنگ تھی جسے ہندوستان پر پاکستان نے زبردستی تھوپا تھا۔ مئی 1999 میں کارگل جنگ کا آغاز ہوا اور 26جولائی 1999 کو ہندوستان نے جیت حاسل کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان پوری دنیاکے سامنے بے نقاب بھی ہوا۔وزیر اعلی نے کہا کہ کارگل جنگ میں دنیا نے ہندوستان کی افواج کی بہادری اورجانبازی کو دیکھا۔ انہوں نے کیپٹن منوج کمار پانڈے، کپنٹن آدتیہ مشرا، لانس نائیک کیولانند دویدی، رائفل مین سنیل چند،میجر ریتیش شرما کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پورا ہندوستان آج بھی ان سب کا نام بڑے فخر اور احترام کے ساتھ لیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے تحفظ کے لئے شہید ہونے سے بڑی کوئی قربانی نہیں ہوسکتی ہے۔ ان قربانیوں کا حب الوطنی اور مادر وطن کے لئے جان نچھاور کرنے کی ان کے جذبے کے بارے میں سوچ کر ہر ہندوستان جھوم اٹھتا ہے۔یوگی نے کہا کہ میں خصوصی طور سے ان والدین اور کنبوں کے اراکین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔جنہوں نے اپنے جانباز سپوتوں کو کھویاہے۔پورا ملک ہمیشہ ان کا مقروض ہوگا۔انہوں نے تیقن دیا کہ ایسے سپوتوں کے اہل کانہ کے ساتھ مرکزی و ریاستی حکومتیں ہمیشہ کھڑی رہیں گی۔

Related Articles